پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، کن کوچز کی خدمات لی جائیں گی؟فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، کن کوچز کی خدمات لی جائیں گی؟فیصلہ کر لی۔۔۔پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مقامی کوچز کی خدمات صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے حاصل ک جائیں گی اور اس کے لیے محمد یوسف اور عبدالرحمان سمیت دیگر پاکستانی کوچز کے نام زیر غور ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے پہلے ہی اشتہار دے چکا ہے۔

اشتہار کے مطابق کوچز کے امیدوار 15 اپریل 2024 تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور کوچنگ اسٹاف کے امیدوار 20 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کوچز کی درخواستیں جمع ہونے کے بعد نام فائنل کرنے میں 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close