احسان اللہ کی انجری ، علی ترین کے دعووں پرمیڈیکل پینل کا موقف بھی آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری اور علاج کے حوالے سے دیے گئے حالیہ بیانات پر توجہ دی ہے۔

احسان اللہ جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پچھلے سیزن میں اپنی متاثر کن رفتار سے دھوم مچا دی تھی وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سے غیر حاضری ہوئی۔علی ترین نے انکشاف کیا کہ ابتدائی غلط تشخیص اور لاہور میں ناکام سرجری کی وجہ سے احسان اللہ کی صحت یابی طویل ہو گئی۔ تاہم انہوں نے برطانیہ میں ماہرین کی تشخیص کی سہولت فراہم کرنے میں پی سی بی کے تعاون کو تسلیم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close