بابراعظم کے دورباہ کپتانی لینے پر والدنے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی۔

انسٹاگرام پر بابراعظم کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اُس کی حفاظت کرنے والا ہے، خدائی فیصلوں کے آگے سر جُھکا تے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا پھر ہٹایا اور اب پھر بابر کو کپتان بنایا گیا ہے جس کیلئے ذریعہ اللہ کی مخلوق بنی ہے۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس دوران ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا نہ کوئی شکایت کی، ہاں جب بابر نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا تھاکہ اب اللہ کے سُپرد اور اب بابر نے دوبارہ مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے کیوں کہ عاجز بندوں کے فرما نبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close