کراچی(پی این آئی)میرے صبر کو نہ آزمائیں، شاہین شاہ کی پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔۔۔قومی کرکٹر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد غصے میں نظر آتے ہیں کیوں کہ ان کی حال ہی میں شیئر کی گئی انسٹااسٹوری ان میں چھپے غصے کا اظہار تصور کی جارہی ہے۔شاہین کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ ’مجھے کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہ ڈالیں جہاں میں آپ کو یہ دکھاؤں کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں، میرے صبر کو نہ آزمائیں کیونکہ میں سب سے مہربان اور پیارا انسان ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ گیا تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں یہ کرسکتا ہوں۔
‘شاہین کی انسٹا اسٹوری کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کرکٹر قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے سے خوش نہیں ہیں۔واضح رہے کہ شاہین کو گزشتہ برس بابراعظم کے تمام فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی تاہم ایک سیریز میں مایوس کن شکست کے بعد شاہین کی قیادت کا دور ختم ہوا اور حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 29 مارچ کو بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں