احسان اللہ کی انجری سے متعلق غلط تشخیص ،محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری سے متعلق غلط تشخیص کا معاملہ کھل کر سامنے آنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی شدید برہم ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر احسان اللہ کی ایک سینئر ڈاکٹر سمیت پی سی بی حکام نے ابتدائی طور پر ان کی غلط تشخیص کی اور غلط سرجری ہوئی، جس کے نتیجے میں کرکٹر میگا ایونٹس اور سیریز سے باہر ہوگئے۔احسان اللہ کی غلط سرجری کے بعد اب برطانیہ میں خصوصی علاج کی ضرورت ہے، جس کے اخراجات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز برداشت کررہی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ناخوش ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے کھلے عام سامنے آنے کے بعد محسن نقوی بہت پریشان ہیں اور احسان اللہ کے علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close