بابر اعظم کی کپتانی پر شان مسعود کارد عمل بھی آگیا

کراچی(پی این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے وائٹ بال کرکٹ میں دوبارہ منتخب ہونے والے کپتان بابراعظم کے قیادت سنبھالنے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

شان مسعود نے کہا کہ بورڈ میں ایک نیا سیٹ اَپ آیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کے پاس بھی کوئی نہ منصوبہ ضرور ہوگا، اس لیے وہ شاہین کو آرام کروا رہے ہیں، انکے ورک لوڈ کو مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیونکہ گزشتہ برس نسیم شاہ کو ورلڈکپ سے قبل انجری نے گھیر لیا تھا جس کا پاکستان نقصان اٹھانا پڑا۔قیادت میں تبدیلیوں کے باوجود شان مسعود نے پاکستان کی کامیابی کے مشترکہ مقصد کیلئے ٹیم کے اتحاد اور عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہمارے لیے ایک مشترکہ مقصد ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، قیادت کوئی بھی کررہا ہو کھلاڑی اسکے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close