کراچی(پی این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا۔۔۔انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو پیغام پہنچا دیا ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس نے مینجمنٹ کو پیغام بھجوایاہے کہ انہیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں منتخب کرنے کیلئے زیر غور نہ رکھا جائے ۔ بین سٹوکس کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ تمام فارمیٹس میں اپنی آل راونڈر پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے گیند بازی کے شعبے اور فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں ۔
ان کا کہناتھا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ سے باہر رہنے کا فیصلہ بڑی قربانی ہے لیکن یہ مجھے ایسا آل راونڈر بننے کا موقع فراہم کرے گا جو کہ مستقبل قریب میں بننا چاہتاہوں ۔حال ہی میں ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ بھارت کے موقع پریہ بات کھل کر سامنے آئی کہ گھٹنے کی سرجری اور 9 ماہ تک باولنگ کے شعبے سے باہر رہنے کے باعث میں مقررہ ہدف دے بہت پیچھے رہ گیا ہوں ، میں ٹیسٹ میچز کے موسم کے شروع ہونے سے قبل کاونٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کیلئے کھیلنے کا منتظر ہوں ، میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے جوز بٹلر اور میتھیو موٹ کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتاہوں ۔یاد رہے کہ 2022 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بین سٹوکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سیچنری سکور کی اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوایا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں