محسن نقوی کے دورہ فٹنس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی کاکول میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کاکول میں پاک فوج کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے شاہین شاہ آفریدی سے مصافحہ کیا جس کی تصویر بھی وائرل ہوئی ، اس موقع پر محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آپ سے پوچھے بغیر بیان جاری کیا گیا بچوں سے غلطی ہوگئی تھی، چیئرمین کی بات پر شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم سب ایک ہیں میرا دل صاف ہے زیادہ بات نہیں بڑھانا چاہتا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سے فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور میرٹ پر فیصلے کرنے کے لیے کسی سے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، آپ سب ہمارا فخر ہیں دل لگا کر کیمپ میں ٹریننگ اور فٹنس پہ کام کریں ، کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ریکمنڈیشن پہ کیا، کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کو سہولیات مہیا کرنا ہے میدان کے اندر پرفارم آپ نے کرنا ہے ایک چیز کی گارنٹی دیتا ہوں کہ جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا کسی سفارش کو نہیں مانا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close