اسلام آباد(پی این آئی)انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں یعنی ون ڈے اور ٹی20 کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام غلط لکھے اور بولے جانے سے تنگ آ کر تبدیل کر دیا ہے۔
اس بات کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جس کے بعد اب جوز بٹلر کا نیا نام جوش بٹلر ہوگا۔ ای سی بی نے
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوز بٹلر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کیسے کئی برسوں سے اُن کا نام غلط طریقے سے بولا اور لکھا جا رہا ہے۔ جوز بٹلر کہتے ہیں کہ ’میں انگلینڈ کا وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے پکارا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام سے لے کر میری والدہ تک اور یہاں تک کہ سالگرہ کے کارڈ پر بھی لکھا ہوتا تھا کہ پیارے جوش، تم اب بڑے ہو رہے ہو۔ سالگرہ مبارک۔“
بٹلر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں جو برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیا ہے اس پر بھی جوش بٹلر لکھا ہوا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ
’یہاں تک کہ ایم بی ای پر بھی میرا نام غلط لکھا ہوا تھا لہذا 13 برسوں تک اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں۔ یہ مسئلہ میں سب کے لیے حل کر رہا ہوں۔ میری نام اب آفیشل طور پر جوش بٹلر ہے۔‘ 33 برس کے جوش بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اب تک 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں