کراچی(پی این آئی)کرکٹ بورڈ سے جاری بیان، شاہین شاہ آفریدی لا علم نکلے۔۔۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری بیان سے لاعلم نکلے۔پی سی بی نے شاہین آفریدی سے منسوب بیان پریس ریلیز میں جاری کیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کو خود سے منسوب بیان کے بارے میں سوشل میڈیا سے معلوم ہوا۔خیال رہےکہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ بحیثیت کھلاڑی میرا فرض ہے کہ کپتان کی حمایت کروں، بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہم سب کا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں