ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی دوبارہ ملنے پر بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو کچھ مشورے دیے ہیں۔
انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے اعظم صدیق نے کہا کہ بیٹے کو پاکستان کی دوبارہ کپتانی ملی اس پر شکر ادا کرتے ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ احباب اختیار نے عزت اور تحریم دی۔اعظم صدیق نے لکھا کہ اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں، بابر کو مشورہ دیا ہے کہ جو کسی نے کہا ہے اسے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے بھی اور سینیئر بھی ہیں، ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام کرنا۔بابر کے والد نے کہا کہ بیٹے کو بولا ہے کہ عماد اور عامر کی رائے کا احترام کرنا ، 11 بھائیوں نے دنیا فتح کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سب اسباب کا مالک ہے وہی دلوں کو سخت اور نرم کرتا ہے ،ضروری ہے کہ قبلہ کعبہ درست ہو پاکستان زندہ باد۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں