بابراعظم کو پھر کپتان بنا دیا گیا، کن فارمیٹس کی کپتانی دی گئی؟

لاہور(پی این آئی) سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا۔

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، سابق کپتان گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے۔بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچز جیتے ،23 ہارے،بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117ون ڈے، 102 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close