کراچی(پی این آئی)مجھے زہر دیا گیا، بڑے پاکستانی کرکٹ کا خوفناک دعویٰ۔۔۔ عمران نذیر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آگئے اور انہوں نے اب اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے۔ عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے،
عمران نذیر نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللّٰہ کِھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا۔عمران نذیر نے بتایا کہ میری سِلو پوائزننگ کی گئی، اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ری کوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈراؤنا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔عمران نذیر نے کہا کہ زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کر دیا ہے،
یہ بات اہم ہے کہ عمران نذیر 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اکتوبر 2012ء میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں