بابر اعظم نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ میں قیادت کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے اب تک یہ پیشکش قبول نہیں کی ہے۔بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ٹی 20 کے کپتان بننے والے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close