کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی کا بھی ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے جانے کے فیصلے پر شاہین شاہ آفریدی نے ردعمل دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کیا تو انہوں نے ردعمل میں سوال اٹھایا کہ کیا مجھے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتائی جا سکتی ہیں، اس پر پی سی بی حکام کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو کہا گیا کہ آپ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close