شاہد آفریدی نے شاہین کو کپتانی لینے سے کیوں منع کیا تھا؟خود ہی بتا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ جب پہلی مرتبہ مجھے لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی تو میں اس وقت بہت چھوٹا تھا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے سی ای او ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے قلندرز کے ہارنے کی وجہ ضرور بتائی تھی لیکن میں نے کہا تھا کہ کپتان تبدیل نہ کیجیے گا۔شاہین نے بتایا کہ مجھے پہلی مرتبہ 2019 میں قلندرز کی کپتانی کی پیشکش ہوئی، اگر میں اس وقت کپتانی کا سوچتا تو میں اپنا فائدہ سوچتا ٹیم بکھر جاتی، اس وقت اور بھی سینیئر کھلاڑی تھے لیکن مجھے تھا کہ اس وقت یہ اچھا فیصلہ نہیں ہو گا۔قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ 2022 میں جب مجھے لاہور قلندرز کا کپتان بنایا گیا تو مجھے تب بھی یقین نہیں آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close