شکیب الحسن کے مداحوں کیلئےاچھی خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی)بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن طویل ترین فارمیٹ میں ایک سال سے باہر رہنے کے بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپس آگئے۔

کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو سری لنکا کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔شکیب نے آخری ٹیسٹ اپریل 2023 میں کھیلا تھا۔شکیب کو توحید ہردوئے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ کے لیے بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو سلہٹ میں 328 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں شکیب نے سیاست میں شمولیت اختیار کی تھی اور بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں عوامی لیگ پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا جس میں کامیابی سمیٹتے ہوئے وہ رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close