محمد عامر کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ، مداحوں کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔

 

 

 

اپنے پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں۔میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کےلیے اب بھی کھیلنے کا خواب ہے۔ گرین شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی اور رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے میری مثبت بات چیت ہوئی ہے،کرکٹ بورڈ کو بتا دیا کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close