شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ سے متعلق کئی فیصلوں پر روشنی ڈالی۔

 

 

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 27 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیمپ کرنے جا رہی ہے، کیمپ کے نام ریلیز کر دیئے جائیں گے، قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق کام ہو رہا ہے، کپتان شاہین آفریدی ہی رہیں گے یا کوئی اور، کیمپ کے بعد ہی فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی اچھی یا بری کارکردگی کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جائے گا، سلیکشن کمیٹی میں 2 کوآرڈینیٹر بھی شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close