سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے واضع کر دیا

کراچی(پی این آئی)سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے واضع کر دیا۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا ہے کہ جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے تب تک میں پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ اعظم خان کو وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ میں بولتا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں ابھی ایک سیریز ہوئی، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں۔ کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے، اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھیلانا چاہیے۔

معین خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کےلیے ملکی کوچ ہونا چاہیے، اپنے کرکٹرز کی طرف دیکھیں، پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کےلیے نااہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈیولپمنٹ پروگرام کروائے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ریٹائرمنٹ واپس لے لینی چاہیے۔معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سےدرخواست ہے رمضان ٹورنامنٹ کی شرائط پر نظر ثانی کرے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں