عبدالرزاق کو پی سی بی میں کونسی اہم ذمہ داری ملنے جا رہی ہے؟

لاہور (پی این آئی) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عبدالرزاق سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عبدالرزاق نے بھی پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے متعلق ذمہ داری سنبھالنے کیلئے گرین سگنل دیا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا اعلان ابھی کیا جانا ہے جو جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close