سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل بنگلہ دیش کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فیزیو کا کہناہے کہ مشیفق الرحیم کو ٹھیک ہونے میں تقریبا تین ہفتے لگیں گے ، لہذا اب ان کی جگہ توحید ہر دوئے کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ 30 مارچ کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا ۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی جسے مہمان ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کیا، اس کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی شیڈول تھی جسے میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 2-1 سے اپنے نام کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close