آسٹریلیا کی جانب سے سیریز ملتوی کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی ) نے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ٹی 20 سیریز ملتوی کرنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

یاد رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل تین ٹی 20 سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی جسے چند روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے ملتوی کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2023 میں شیڈول سیریز کو بھی ملتوی کردیا تھا جبکہ مجموعی طور پر تین دفعہ سیریز ملتوی ہوچکی ہے۔کرکٹ آسڑیلیا کی جانب سےافغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق میں واضح بگاڑ کی وجہ سےسیریز ملتوی کی گئی۔کینگروز کی جانب سے بار بار التوا کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اپنے حالیہ بیان میں کرکٹ آسٹریلیا کو کہا کہ ’بیرونی دباؤ اور سیاسی اثرات کے سامنے نہ جھکیں ‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close