سابق کرکٹر کا اچانک انتقال، دنیا ئے کرکٹ سوگ میں ڈوب گئی

لندن (پی این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر رابن ہوبز دار فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔لیجنڈ انگلینڈ کرکٹر رابن ہوبز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی۔

سابق کرکٹر نے فرسٹ کلاس کیریئر کا اختتام ایک ہزار 99 وکٹوں کے ساتھ کیا تھا، بطور بیٹر 5 ہزار فرسٹ کلاس رنز بنائے آخری سنچری 46 گیندوں پر آسٹریلیا کے خلاف بنائی جس پر انہیوالٹر لارنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ 1966 میں انہوں نے 63 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close