آسٹریلیا کیخلاف سیریز، افغان کرکٹ ٹیم کو زور دار جھٹکا

کراچی(پی این آئی)آسٹریلیا کیخلاف سیریز، افغان کرکٹ ٹیم کو زور دار جھٹکا ۔۔۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ سال ون ڈے سیریز بھی ملتوی کی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ہیومن رائٹس کی گرتی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔۔۔۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید صورتحال کا جائزہ لینے کا کہا تھا اور اس معاملے کی بہتری کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے رکھنے کا بھی کہا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں اور ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کرتے رہیں گے، آئی سی سی اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں رہے گا، مستقبل میں سیریز کے بحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں