بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا ارشد ندیم کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی) ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بھارتی جیو لین تھرور نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کے لیے آواز بلند کردی۔

ایک انٹرویو میں نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہےکہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، ارشد ندیم جس پائےکے ایتھلیٹ ہیں ان کے لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اور سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی میری سپورٹ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانے والے ارشد ندیم کو اسپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔خیال رہےکہ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close