ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے کرکٹر نے قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور (پی این آئی) آل راؤنڈرعماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹرمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنےو الے عماد وسیم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں، اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close