نسیم شاہ نے بابراعظم کو آئوٹ کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی (پی این آئی) پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں نسیم شاہ نے بابر اعظم کو آؤٹ کرکے ٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

نسیم شاہ نے 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل 98 میچز میں عبور کیا ہے، پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں نسیم شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے محض 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close