شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہ نہ صرف چیمپئنز ٹرافی بلکہ 2025 میں پاکستان میں سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت کی ، انشاء اللہ فروری 2025 میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی منعقد کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین ’ راجر ٹوز ‘ اور جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیئرمین ’ لاسن نائیڈو‘ کے ساتھ سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی ، انشاء اللہ جنوری 2025 میں پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملک سہ ملکی سیریز کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ ‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close