کراچی(پی این آئی)بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہترین دستیاب پلیئرز پر ٹیم سلیکٹ کی تھی، ابتدا میں ہمیں کامبینیشن بنانے میں مسائل ہوئے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ صائم ایوب اب آل راؤنڈر بن گیا ہے، صائم ایوب کے ہونے سے ہمیں بولنگ میں اچھا آپشن مل جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تنقید پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی گیم کا پتا ہے، اپنا کھیل روز بروز بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ جب عوام میرا نام لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میرا اور صائم ایوب کا کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے ، ہم ایک پلان بناکر کھیلتے ہیں، ہم دونوں میں کمیونیکیشن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی چیز کا پریشر نہیں ہے، میں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ پاکستان کے لیے کیا، میں ون ڈاؤن کھیلنے پر ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا مگر پاکستان کے لیے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں