ویب ڈیسک(پی این آئی)سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔
بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے اسی ہفتے متوقع ہے۔لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بھی مغربی بنگال کی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ٹی ایم سی کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوسف پٹھان ترنمول کانگریس کی جانب سے برہام پور کی نشست سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کا مقابلہ کانگریس کے ادھیررنجن چوہدری سے متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں