قومی کرکٹ ٹیم کے بڑے کھلاڑی کی شادی کی خبر آ گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی بابر اعظم بھی جلد شادی کرنے والے ہیں۔۔۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے۔۔۔ محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر تک کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں۔۔۔ محمد رضوان نے کہا کہ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close