بھارتی کرکٹر روہت شرما مشکل میں پھنس گئے

ممبئی(پی این آئی)بھارتی کرکٹر روہت شرما ک مشکل میں پھنس گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی کپتان روہت شرما لیگ سلپ میں کھڑے سرفراز خان کے کہنے کے باوجود ڈی آر ایس نہ لے کر غلط ثابت ہوگئے۔یہ واقعہ 26 ویں اوور میں رونما ہوا جب اوپنر زیک کرولی لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کا سامنا کررہے تھے۔ روہت نے لیگ سائیڈ پر بیٹر کے قریب ہی ایک فیلڈر کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرفراز کو لیگ سلپ اور شارٹ لیگ کے درمیان کھڑا کیا گیا۔اس وقت انگلش اوپنر61 رنز پر کھیل رہے تھے کہ کلدیپ کی ایک ڈیلیوری ان کے بیٹ اور پیڈ نہایت معمولی کنارہ لیتی ہوئی سرفراز کی طرف گئی۔

بھارتی فیلڈر نے ڈائیو لگاتے ہوئے پھرتی سے کیچ تھام لی اور فوراً ہی جشن منانا شروع کر دیا تاہم اس وقت الجھن پیدا ہوگئی جب وکٹ کیپر دھروو جوریل ان کی بات پر قائل نہیں ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close