پی ایس ایل 9: کراچی کی جیت، ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل 9: کراچی کی جیت، ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو مزید دلچسپ بنادیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں۔ لاہور قلندرز پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔تاہم کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف اہم فتح کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9، 9 پوائنٹس ہیں، اس وقت کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔کراچی کنگز کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے، جبکہ پلے آف میں پہنچنے کےلیے اسکا انحصار اسلام آباد یونائیٹڈ کی آخری میچ میں ناکامی یا پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اپنے دونوں میچز میں ناکامی پر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں