لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ اپنی لڑائی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو! ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں