شان مسعود سے گرما گرمی، شاداب نے خاماشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)شان مسعود سے گرما گرمی، شاداب نے خاماشی توڑ دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شان مسعود سے ہونے والی گرما گرمی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ جس نمبر پر بیٹنگ کررہا ہوں میں وہاں خود کو بیٹنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں ،اگر دیر سے بیٹنگ کررہا ہوتا تو پھر خود کو بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر تیار کرتا۔انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہونے کا فائدہ ہوتا ہے کہ کسی ایک چیز میں اچھا ہوجائے تو اعتماد بحال رہتا ہے، بیٹنگ صلاحیت میری نیچرل ہے، میری زیادہ محنت بولنگ میں ہوتی ہے، اندازہ ہے کہ اگر بولنگ کروں گا تو ٹیم میں رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاداب کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بہت دور ہے، ابھی پی ایس ایل میں آل راؤنڈر رہوں تو بہت ہے،امید ہے پرفارم کرکے کم بیک کروں۔میچ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا موسم ہے اس کی وجہ سے وکٹ ایسی ہے، بیٹرز کو اس وکٹ پر تھوڑا رک کر کھیلنا پڑتا ہے، حیدر علی کو ہمیشہ پوری طرح بیک کیا، حیدر علی جیسے کھلاڑی کو جب آپ پلیٹ فارم دیتے ہیں تو وہ اچھا کرتا ہے، دنیا میں کوئی اپنا نقصان نہیں چاہتا۔دوران میچ شان مسعود سے گرماگرمی پر شاداب کا کہنا تھا کہ شان بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھے جس پر وہ ناراض ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پرگرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close