لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں ٹیموں کو کتنے پوائنٹ مل گئے؟

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور خراب موسم کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

وقفے وقفے سے بارش کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کو مشاورت کے باعث منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں گرائونڈ میں موجود ہیں۔ ٹیموں کو اس سے قبل دن 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم خراب موسم کے پیش نظر ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد مؤخر کر دی گئی تھی۔ پی ایس ایل میں آج دوپہر لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو میچ شیڈول ہے، دوپہر دو بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کو 12 بجے سٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم ٹیموں کو ہوٹل میں ہی رکنے کو کہا گیا تھا۔ ایونٹ میں شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہونا ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close