کراچی کنگز کا اہم ترین کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کنگز کے بلے باز کیرون پولارڈ 4 روز کی چھٹی پر بھارت روانہ ہو گئے۔

کیرون پولارڈ بھارت کے امیر ترین شخص مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کیرون پولارڈ اب راولپنڈی میں ہونے والے میچ کیلئے کراچی کنگز کو دستیاب ہوں گے تاہم اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے جانیوالے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close