جعلی ویڈیو منظر عام پر

ممبئی(پی این آئی)جعلی ویڈیو منظر عام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی اداکاراؤں اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی جعلی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی طرح ویرات کوہلی کی بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں بیٹنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ذریعے کم وقت میں زیادہ پیسے کمانے کا جھانسا دیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔

بیٹنگ ایپ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی مذکورہ جعلی ویڈیو میں مصنوعی ذہانے کے ذریعے ویرات کوہلی کے ساتھ بھارتی نیوز اینکر انجنا اوم کیشپ کی ویڈیو اور آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔تاہم اس جعلی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے ہیں، کیونکہ اس کی صرف ویڈیو کو ہی نہیں بلکہ آوازوں کو بھی اتنی مہارت سے ایڈیٹ کیا گیا ہے کہ وہ اصل معلوم ہورہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close