لاہور (پی این آئی) نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیئے ، پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا، پی سی بی اب وزارت کو جوابدہ نہیں ہوگا، اقدام سے سیکریٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں