راجکوٹ (پی این آئی) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں ادھورا چھوڑ کر اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روی چندرن ایشون کو اپنی شدید علیل والدہ کی عیادت کے لیے ٹیسٹ میچ چھوڑنا پڑا۔۔۔۔۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں جاری ہے جہاں روی چندرن ایشون نے دوسرے روز ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ روی چندرن ایشون جمعہ کی رات راجکوٹ سے چنائی روانہ ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں