معروف کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

کراچی(پی این آئی)معروف کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہونے جارہاہے جس کیلئے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیمبیا کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیاہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم آج دوپہر ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں کرے گی ۔لاہور قلندرز کی سی ای او ثمین رانا کا کہناتھا کہ ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں جائے گی،

باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں ، ہماری کامیابی اس بات پر رہی کہ اپنی ٹیم کے کور گروپ کو قائم رکھاہے ، ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر رہاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close