لاہور (پی این آئی) انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلرز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں حاصل کرکے 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیا۔عماد وسیم سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔اس میچ انہوں نے نہ صرف2 وکٹیں لیں بلکہ 10 رنز بھی بنائے، انکی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں