قومی کرکٹرنے معافی مانگ لی

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹرنے معافی مانگ لی۔۔۔۔۔۔۔۔سندھ پریمیئر لیگ میں شریک قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی۔قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ افتخار احمد نے گزشتہ روز ایس پی ایل میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا۔آوٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close