بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان نے کرکٹر عمران نذیر کو کیا آفر کی؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز عمران نذیر نے انکشاف کیاہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکاری کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

عمران نذیر کا کہناتھا کہ میری زندگی اچھی چل رہی ہے ، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب رئیل سٹیٹ کا بزنس کر رہاہوں ، خوش باش ہوں ، جوانی میں ہی کرکٹ چھوڑ دی لیکن بچوں کو کرکٹر بنانا چاہتاہوں ، میری قسمت میں اتنی ہی کرکٹ لکھی تھی ، سپورٹس ضروری ہے ، صحت کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے ، مجھے سلمان خان نے اداکاری کی بھی پیشکش کی تھی ،میری اداکاری میں دلچسپی نہیں ہے ، آفرز بھی تھیں، ابھی بھی ڈراموں کی آفرز ہیں۔ انہو ںنے اپنے لمبے بالوںکا راز بتاتے ہوئے کہا کہ 2006 میں انگلینڈ میں رہتا تھا ، وہاں سے واپسی پر بڑے بال کیئے ، پھر میں نے کٹوا دیئے تھے ، کافی عرصہ کے بعد بال دوبارہ بڑھائے ، رئیل سٹیٹ کے بزنس میں ایک شوٹ کروایا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ آپ بڑے بال رکھ لیں آپ کو اچھے لگیں گے ۔

عمران نذیر نے بتایا کہ ایک دو باولرز ایسے تھے جنہیں کھیلنے میں مشکل ہو تی تھی، ان میں ایک میگرا تھے جو کہ بہت ہی شاندار ’ ان سوینگ‘ کرتے تھے ، مجھے ’ ان سوینگ ‘ کھیلنے میں تھوڑی پریشانی ہوتی تھی ۔میرا ڈیبیو پاکستان میں ہی ہوا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کھیلنے گیا ور اس کے بعد بھارت کا دور ہ کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے گلی محلوں سے ہی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر کلب کرکٹ کھیلی، آہستہ آہستہ قومی ٹیم میں پہنچ گیا، آج کل بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں، پاکستان کیلئے کھیلنا ماضی کی نسبت آج آسان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close