لاہور(پی این آئی)میچ فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک آخر کار بول پڑے۔۔۔۔۔۔بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات پر شعیب ملک کا ردعمل سامنے آ گیا۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فارچون بارشال کے کپتان تہیم اقبال نے اس معاملے پر موقف دیا۔ مجھے دبئی میں مصروفیات کے سبب بی پی ایل چھوڑنا پڑی۔واضح رہے کہ فارچون بارشال کے مالک میزان الرحمٰن کا اس سے قبل بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک پر فکسنگ سے متعلق لگائے گئے
الزامات بے بنیاد ہیں۔شعیب ملک نے ایک اوور میں تین نو بولز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبہے کے بعد شعیب ملک کا فارچون بارشال سے کنٹریکٹ ختم ہوا۔مذکورہ ٹیم کے مینجر سکندر نےبھی شعیب ملک کے خلاف بنگالی میڈیا کے دعوے اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک 6فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں