ویب ڈیسک (پی این آئی) آسٹریلیا کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد جمعے کے روز ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسویل کو زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور میکسویل نے اسی روز اسپتال سے گھر چلے گئے۔رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں