سرفراز احمد نے واقعی پاکستان چھوڑ دیا؟ سابق کپتان نے خود ہی بتا دیا

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹرسرفراز احمد نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک چھوڑنے کی خبر سن کر یقین ہی نہیں آیا اور میں اس پر سخت پریشان ہوں۔

میں واضح کرتا ہوں کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”پاکستان چھوڑنا تو دور کی بات، میں پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میڈیا کو ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے۔ “ دریں اثناءسرفراز احمد کی فیملی کی طرف سے بھی ان کے ملک چھوڑنے کی خبر کی تردید کی گئی۔سرفراز احمد کے فیملی ذرائع نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ رہے اور قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔وہ نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ چنانچہ ان کے ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد قومی کرکٹر کے بارے میںخبر پھیلی تھی کہ وہ بیوی بچوں سمیت پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close