سابق فرسٹ کلاس کرکٹر انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر انتقال کر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق سینئر جنرل مینیجر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) علی ضیاء انتقال کر گئے۔علی ضیاء کی عمر 66 برس تھی، انکے بیٹے حسن ضیاء نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔ وہ گزشتہ 10 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔علی ضیاء نے پاکستان کی جانب سے 165 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close