لاہور (پی این آئی ) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا والد کے ساتھ رہے گا یا والدہ کے ساتھ؟۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک سے خلع لیے جانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی جانب سے سوال کیا جا رہا تھا کہ ان کا بیٹا والد کی تحویل میں رہے گا یا والدہ کے؟ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ علیحدگی اختیار کرنے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا 6 سالہ بیٹا والدہ کے ساتھ رہے گا۔شعیب ملک کا بیتا اس وقت بھی اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ رہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی ہفتے کے روز تصدیق ہوئی۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے اختلافات کی افواہیں گردش کرنے کے بعد سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو بہت ہی کم اکٹھے دیکھا گیا، شعیب ملک حال ہی میں انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا کو اَن فالو بھی کرچکے ہیں جب کہ ان کے درمیان اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022ء سے وائرل ہونا شروع ہوئیں تھیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں، جس کے لیے ثانیہ نے شعیب سے خلع لی ہے کیوں کہ اسلام میں خواتین کو اپنے شوہر سے علیحدہ ہونے کا حق حاصل ہے، جس کو خلع کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری شادی کے موقع پر ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل ہوگئی، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے طلاق اور شادی سے متعلق بات لکھی، ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں شادی اور طلاق سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے دونوں کو سخت فیصلہ قرار دیا اور لکھا کہ طلاق اور شادی دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں لیکن ہر کسی کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سے مشکل فیصلے کا انتخاب کرتا ہے۔بھارتی ٹینس سٹار نے مزید لکھا کہ فٹ رہنا اور موٹا رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں جب کہ مقروض رہنا اور معاشی طور پر مستحکم رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کا فیصلہ کرتا ہے کیوں کہ زندگی آسان نہیں ہوتی، یہ بہت مشکل ہوتی ہے لیکن ہر کوئی سمجھداری سے اپنے فیصلے اور انتخاب کر سکتا ہے۔
بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی شیئر کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں